
الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں سب سے بڑا لطیفہ۔۔ پاکستان کے غیرملکی جوائنٹ اکاؤنٹ سے رقم آدھی کرکے ممنوعہ فنڈنگ ڈیکلئیر کردی
تفصیلات کے مطابق حامدمیر نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا حوالہ بھی شئیر کیا
حامد میر کے مطابق تحریک انصاف کو سنگاپور سے رومیتا سیٹھی نامی بھارتی خاتون نے فنڈنگ کی جو 13 ہزار 750 ڈالر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1554346261977124864
دراصل سنگاپور سے ناصر عزیز نامی پاکستانی امریکی نے تحریک انصاف کو اپنے اور اپنی بیوی کے جوائنٹ اکاؤنٹ سے 27500 ڈالر بھیجے ۔
الیکشن کمشن نے جوائنٹ اکاؤنٹ کے 2 نام دیکھ کر کہ ایک نام بھارتی خاتون رومیتا سیٹھی کا ہے، 27500 کو آدھا آدھا کر لیا اور بیوی کے نام پر 13750 ڈالر ڈال کر ممنوعہ قرار دے دیا
اس پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کا صفحہ شئیر کیااور کہا کہ الیکشن کمیشن کا اپنا فیصلہ پڑھ لیں کہ اس خاتون کا شوہر پاکستانی ہے اور اسنے یہ اپنی بیوی کے ساتھ بنے جوائنٹ اکاؤنٹ سے پیمنٹ کی ۔ امید ہے آپ یہ بات بھی لوگوں کو بتائیں گے
https://twitter.com/x/status/1554387849457405953
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کے اس حصے کو لے کر ہی سکند راجہ کا نہ صرف استعفی بنتا ہے بلکہ تمام پچھلی تنخواہ بھی واپس لینی چاہیے۔ اس فیصلے کے مطابق اگر شعیب ملک کا اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک جوائنٹ اکاؤنٹ ہو اور وہ اس سے پی ٹی آئی کو بینکنگ چینل کے ذریعے فنڈ کرتے ہیں تو یہ ممنوعہ فنڈ ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1554389625782812672
ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نے جس کی بیوی بھارتی نژاد خاتون ہے تحریک انصاف کو اپنے اور اپنی بیوی کے جوائنٹ اکاؤنٹ سے 27500 ڈالر بھیجے الیکشن کمشن نے جوائنٹ اکاؤنٹ ہونے کے باعث 27500 میں سے آدھی رقم کو ٹھیک اور 13750 ڈالر کو ممنوعہ قرار دے دیا
https://twitter.com/x/status/1554391356210126848
پی ٹی آئی رہنما سکندر فیاض نے بھی اس فیصلے کو مذاق قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1554383779929677824
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faisl11l1.jpg