
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے مخصوص نشستوں کے کے کیس میں فیصلے پر عملدرآمد کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب اسمبلی کے مزید 99 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن اسمبلی تسلیم کر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 93 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن تسلیم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1817924049894363426
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 6 اراکین، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اور صوبہ پنجاب اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کے 29 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اس سے پہلے 39 اراکین صوبائی اسمبلی کو پی ٹی آئی رکن کی حیثیت سے نوٹیفیکیشن جاری کر چکا ہے جنہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفائی کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1817917095541456961
الیکشن کمیشن کی طرف سے سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے 6 اراکین کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا ہے جن میں PS-112 کیماڑی 2 سے سربلند خان، PS-110 سائوتھ 5 سے ریحان بندوکڑا، PS-109 سائوتھ 4 سے بلال حسین جدون، PS-96 کورنگی سے محمد اویس، PS-93 کورنگی 4 سے ساجد حسین اور PS-92 کورنگی 3 سے واجد حسین خان شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 39 اراکین اسمبلی کو تحریک انصاف کا رکن تسلیم کیا گیا تھا جن میں امجد علی خان، سلیم رحمان سہیل سلطان، محمد بشیر خان، محبوب شاہ، جنید اکبر، علی خان جدون، اسد قیصر، شہرام خان، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمد خان، ارباب عامر، شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب، آصف خان، سید شاہ احد علی شاہ، شاہد خان نسیم علی شاہ، شیر افضل خان، علی افضل ساہی، مخدوم زین قریشی و دیگر شامل تھے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے کیس میں 12 جولائی کو الیکشن کمیشن وپشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رہنما طلب کی تھی کہ پی ٹی آئی کا پارٹی ڈھانچہ موجود ہی نہیں ہے تو کس اتھارٹی کے تحت ان کے پارٹی ٹکٹس کو تسلیم کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/19NqQD1/9excpirilkskjsjjbajhsjd.png