الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے وزارت داخلہ سے لاکھوں اہلکار مانگ لیے

13ecpsecurotyjshjdhmbms.png

پاکستان آرمی وسول آرمڈ فورسز کی بطور سٹیٹک و کوئیک رسپانس فورس تعیناتی یقینی بنائی جائے: الیکشن کمیشن

عام انتخابات کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت خزانہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ملک بھر کے پولنگ سٹیشنز پر 5 لاکھ 91 ہزار 106 سکیورٹی اہلکار درکار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 510 جبکہ 2 لاکھ 77 ہزار 558 مزید سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔


سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج ودیگر قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کی سٹیٹک تعیناتی کے حوالے سے سیکرٹری وزارت داخلہ آفتاب اکبر درانی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بطور سٹیٹک و کوئیک رسپانس فورس پاکستان آرمی وسول آرمڈ فورسز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات کے لیے 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ 3 لاکھ 28 ہزار 510 سکیورٹی اہلکاروں دستیاب ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے 4 ہزار اہلکار کم ہیں اور 9 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ الیکشن کمیشن کو 7 دسمبر سے پہلے اس حوالے سے کنفرمیشن دے۔

مراسلے کے مطابق صوبہ پنجاب میں اس وقت 1 لاکھ 8 ہزار 5 سو پولیس اہلکارو دستیاب ہیں جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 110 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، مجموعی طور پر 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکار پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی کیلئے درکار ہیں۔ الیکشن کمیشن کو اس وقت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 15سو، آزاد کشمیر پولیس کے 15 سو اور رینجرز کے 15 سو اہلکار درکار ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 92 ہزار 360 موجود، 56 ہزار 717 اہلکاروں کی کمی کا سامنا جبکہ 1 لاکھ 49 ہزار 77 اہلکار مزید درکار ہوں گے۔ صوبہ سندھ میں اس وقت 1 لاکھ 5 ہزار پولیس اہلکار موجود، 33 ہزار 462 اہلکاروں کی کمی کا سامنا جبکہ 1 لاکھ 23 ہزار مزید سکیورٹی اہلکار درکار ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں اس وقت 18 ہزار 150 اہلکار موجود، 13 ہزار 769 اہلکاروں کی کمی جبکہ 31 ہزار 919 سکیورٹی اہلکار درکار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کیلئے پاک آرمی وسول آرمڈ فورسز سے اہلکار لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر امن وامان کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج وسول آرمڈ فورسز کی سٹیٹک تعیناتی کیلئے ریکوزیشن کیا جائے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ان بھڑووں کو بھی بلا کر دیکھ لو الیکشن تو پھر بھی نہ جیت سکو گے
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
only ghamar still think they have a chance ....these are the same ghamar who think they have a Nelson Mandela in Adiala 😝
 

Back
Top