الیکشن کمیشن عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے میں بھی کودپڑا

sikandhh.jpg

ہیلی کاپٹرز کا غیرقانونی استعمال، عمران خان ودیگر سے واجبات ریکوری کیلئے نیب کو خط، عمران خان ودیگر غیرمجاز افراد کو ہیلی کاپٹرز کے غیرقانونی سفر کرنے پر متعلقہ فورمز سے نادہندہ قرار دلوائے : خط کا متن

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف ودیگر افراد سے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے کے واجبات کی ریکوری کے لیے نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) کو خط لکھا گیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال پر عمران خان ودیگر افراد سے واجبات کی ریکوری کرنے اور نادہندگان قرار دینے کا کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان ودیگر غیرمجاز افراد کو ہیلی کاپٹرز کے غیرقانونی سفر کرنے پر متعلقہ فورمز سے نادہندہ قرار دلوائے اور فہرست ارسال کی جائے جبکہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے نادہندہ افراد کی فہرست ریٹرن افسران کو بھیجی جائے۔


نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) کی دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے 2 سرکاری ہیلی کاپٹرز کو 18 سو غیرقانونی سفر کرنے کیلئے استعمال کیا گیاجن میں سیاستدانون کے علاوہ سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سرکاری افسران نے 577 جبکہ سیاستدانوں نے 588 دفعہ ہیلی کاپٹرز کا غیرقانونی استعمال کیا

سرکاری افسران پر ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے کے واجبات کی مد میں 5 کروڑ 8 لاکھ روپے، سیاستدانوں کے ذمہ 9 کروڑ 68 لاکھ روپے جبکہ غیرمجاز افراد کیخلاف 19 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زیادہ بقایا جات ہیں جبکہ دیگر افراد کے ذمہ 5 کروڑ واجب الادا ہیں۔

واضح رہے کہ یکم نومبر 2008ء کو صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی طرف سے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کو قانونی قرار دیا گیا تھا جبکہ ن لیگ نے قانون میں ترمیم کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top