الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ریفرنس پھر سپریم جوڈیشل کونسل مییں دائر

supremem-court-raja-skindar-sultan-asd.jpg


چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل دائر کردیا گیا،ریفرنس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا،اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گٸی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا اور چند گھںٹوں میں واپس لے لیا تھا۔

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کررہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کردیا جائے۔

ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا تھا، کہا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، جس میں چیف الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔
ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا تھا۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Kam chances hain..3 votes Gov k hain wahan.Qazi Essa bhi Gov ko vote de ga..
Aik sitting Judge.. Qazi Issa..Bar.member..Law minister..AG Ashtar bhi Gov k sath ho ga.5 votes bantay hain ye..Is lia reference reject ho jaya ga..