
معروف قانون دان اور سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے شہبازشریف کو خبردار کر دیا کہ ان کے ساتھ وہی ہونے جا رہا ہے جو یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا تھا۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سزا سے متعلق شہبازشریف کو خبردار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن کامران خان نے سوال اٹھایا کہ اب صورتحال کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک حد تک شیڈول دیا گیا مگر ساتھ ہی وزیراعظم کو اس کا ذمہ دار بتایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1633715057459859456
کامران خان نے کہا کہ اب حکومتی عذر ہیں جو ایک کے بعد ایک سامنے آ رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ تمام اداروں سے انہیں درکار معاونت دلائی جائے۔
اس سوال کے جواب میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ تاریخ دہرائی جا رہی ہے یہ بالکل اسی طرح کا وقت ہے جب ہماری حکومت میں عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو خط لکھنے کیلئے حکم دیا مگر ان کے انکار پر 5 سیکنڈ کی سزا اور اس کے بعد وزارت عظمی سے ہٹا گیا۔
لطیف کھوسہ نے واضح کر دیا کہ موجودہ صورتحال میں اگر عدالت سمجھے کہ حکم عدولی ہوئی ہے تو پھر وزیراعظم کی نہ صرف وزارت عظمیٰ جا سکتی ہے بلکہ انہیں 5 سال کیلئے نااہل بھی کیا جا سکتا ہے اور 6 ماہ تک قید کی سزا بھی عدالت کی جانب سے دی جا سکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khosaahi.jpg