
زلفی بخاری نے القادر یونیورسٹی کی زمین کا سارا معاملہ کھول کر رکھ دیا، کہتے ہیں ملک کے بڑے بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے زمین تحفہ میں دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کےقریبی ساتھی سید ذوالفقار بخاری عرف زلفی بخاری نے القادر یونیورسٹی کی زمین کے بارے میں وضاحت دے دی۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اور ان کی اہلیہ کا ایک یونیورسٹی بنانے کی خواہش تھی جس کے لئے زمین پاکستان کے بڑے بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے تحفے میں دی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1520086565489422337
انہوں نے کہا کہ جب یونیورسٹی کے لئے زمین مل گئی تو اس کے ٹرسٹی کے طور پر میرا نام دیا گیا جبکہ تمام قانونی کارروائی بابر اعوان صاحب نے کی، جب کسی ادارے کے لئے عطیات لئے جاتے ہیں تو اس کو چلانے کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹر تشکیل دیئے جاتے ہیں تاہم جب تمام معاملات فنکشنل ہو جائیں تو کبھی بھی کسی کو بھی ٹرسٹی بنایا جاسکتا ہے، ٹرسٹی ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ کوئی ادارہ کسی کی ملکیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ریاض صاحب کی مہربانی تھی کہ انہوں نے تحفتا زمین دی اور اس کی عمارت کی تعمیر بھی خود کروائی تھی۔