عمران خان کے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو سپریم کورٹ نے کسی بھی عدالتی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا اور ہائیکورٹ کو انکے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔
ناصر جاوید رانا نے 2004 میں ایک شخص بہاؤل خیری کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا تھا ،انکے بارے میں کہا گیا کہ انہوں نے جھوٹ بول کر کہ ملزم عدالت میں پیش ہوا ہے اسکے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا۔
اس پر سپریم کورٹ نے انہیں نہ صرف نااہل قرار دیا بلکہ ہائیکورٹ کو بھی انکے خلاف کاروائی کا حکم دیا،
مطیع اللہ جان نے انکشاف کیا کہ جج ناصر جاوید رانا کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دے رکھا ہے کہ جج ناصر جاوید رانا کسی بھی عدالتی عہدے کے لیے مکمل طور پر نااہل ہے سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو جج ناصر جاوید رانا کے خلاف تادیبی کاروائی کا بھی حکم دے رکھا ہے ! ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1880151457376448679
مطیع اللہ جان کے مطابق اسکی وجہ انکا جھوٹ بول کر جسمانی ریمانڈ دینا ہے اور سپریم کورٹ نے اس پر ازخودنوٹس لیا تھا اور اسے جان بوجھ کر اور جھوٹ پر مبنی فیصلہ قرار دیا تھا
حامد میر نے 2004 کا فیصلہ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ 2004 میں جج ناصر جاوید رانا کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے سول جج ناصر جاوید رانا کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا اور ان کے عدالتی اختیارات واپس لے لیے گئے۔ انہیں جوڈیشل سروس کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا لیکن اسی جج کو دوبارہ ملازمت پر رکھا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1880183099008393357
احتشام کیانئ نے اس پر ردعمل کہ یہ تو بڑی خوفناک حقیقت منظرِعام پر آئی ہے کہ 2004 میں سول جج ناصر جاوید رانا نے نہ صرف ملزم کو پیش کرائے بغیر اُسکا جسمانی ریمانڈ دینے کا غلط فیصلہ کیا بلکہ سپریم کورٹ میں جھوٹا بیانِ حلفی بھی جمع کروایا جو جھوٹا ثابت ہونے پر اُن سے جوڈیشل اختیارات واپس لے لیے گئے اور سپریم کورٹ نے لکھا کہ غلط فیصلہ دے کر مِس کنڈکٹ کرنے اور جھوٹے موقف پر ڈھٹائی سے قائم رہنے والے ناصر جاوید رانا جوڈیشل سروس کیلئے فِٹ نہیں ہیں
https://twitter.com/x/status/1880193472562360603
صحافی محمد عمیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 2004 میں جھوٹ لکھ کر ریمانڈ دینے پر ناصر رانا بارے فیصلہ دیا اور لکھا کہ ان میں کسی بھی قسم کے غلط کام کرنے کا رحجان پایا جاتا ہے اور ناصر جاوید رانا کو جج ہونے کے لئے مس فٹ قرار دیا۔اس ہیرے ناصر جاوید رانا کو عمران خان کو سزا دینے کے لیے چنا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1880167147739201943
Last edited: