القادرٹرسٹ پر شہزاداکبر اور راناثناء اللہ آمنے سامنے

shahznzaaha.jpg

وزیر داخلہ رانا ثنا اور شہزاد اکبر کے درمیان ٹھن گئی، رانا ثنا کی جانب سے شہزاد اکبر کے خلاف نازیبا زمان استعمال کی گئی جس پر شہزاد اکبر نے بھی جوابی وار کرڈالا،شہزاد اکبر نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا رانا ثنا کی گالم گلوچ کا کوئی جواب نہیں،غلاظت کا جواب غلاظت نہیں ہوسکتا، اس جھوٹے اور من گھڑت مقدمے پہ نیب اور رانا ثنا سے کچھ سوالات ہیں۔

شہزاد اکبر نے ٹوئٹ میں لکھا ایک سو نوے ملین پاؤنڈ پاکستان آئے اور حکومت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے، کیا اس پیسے کا برطانیہ کی طرف سے پاکستان حکومت کو دینے کا کوئی ثبوت ہے؟

شہزاد اکبر نے مزید پوچھا نیب یا حکومت اس اکاؤنٹ کے کاغذات کیوں نہیں دکھاتے جہاں سے پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا؟ اگر یہ پیسہ حکومت پاکستان یا بھر برطانوی حکومتی اکاؤنٹ سے نہیں آیا تو پھر آپکے کیس کی بنیاد کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1655914504406937600
شہزاد اکبر نے کہا سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد کئے گئے، اور تفتیش کے بعد ریلیز کر دیاگیا، اگر اکاؤنٹ منجمد کرنا منی لانڈرنگ ہونے کا ثبوت ہے تو پھر سلیمان شہباز اس سے مبرا کیوں؟ اصل حقیقت عمران خان کا موجودہ نظام کے ظلم اور ظالموں کا نام لے کر نعرہ مستانہ بلند کرنا ہے۔

گزشتہ روز رانا ثنا نے کہا تھا پراپرٹی ٹائیکون کی رقم منی لانڈرنگ میں پکڑی گئی، ساٹھ ارب روپے کے قریب رقم قانون کے مطابق پاکستان کے عوام کی امانت تھی، شہزاد اکبر درمیان میں آیا اور ایک سودا طے گیا، اس سودے میں القادر ٹرسٹ بنایا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1655914509083504641
پریس کانفرنس رانا ثنا اللہ نے کہا تھا تقریباً 60 ارب روپے کی رقم قانون کے مطابق پاکستانی عوام کی رقم تھی، برطانیہ نے رقم سے متعلق حکومت پاکستان سے رابطہ کیا تھا،شہزاد اکبر نے سودا کیا جس کے نتیجے میں القادر ٹرسٹ بنایا گیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر پراپرٹی کی رجسٹریشن ہوئی، شہزاد اکبر نے 2 ارب روپے لیا اور پراپرٹی کی مالیت تقریباً 7 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا تھا ماضی میں بے گناہ لوگوں کی پکڑ دھکڑ ہو رہی تھی، شہزاد اکبر جھوٹی پریس کانفرنسز کر رہا تھا، تحریک انصاف کی حکومت میں گرفتاریوں کا پریس کانفرنس میں بتایا جاتا تھا،ماضی میں کسی عدالت نے نہیں پوچھا کہ کیوں گرفتار کیا گیا، عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں، ہم نے انصاف کو پکارا لیکن جواب نہیں ملا، عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی۔

رانا ثنا نے کہا تھا میری ابھی تک چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں ہوئی، فرح گوگی کے نام 240 کنال زمین رجسٹرڈ ہے، عمران خان کی کرپشن ڈاکیومنٹ کی صورت میں ہے،جس وقت عمران خان مخالفین کے خلاف کرپشن کے کیس بنا رہے تھے اس وقت وہ خود کرپشن کررہے تھے۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
This flimsy and baseless case, like many others, was fabricated by the fascist government and its agents to indict Imran Khan.
 

TimePassG

Citizen
Shahzad Akbar has lost the plot
!!!
he failed to recover even 1 pisa from any one in 4 years.
this is an open and shut case
recorded in the federal cabinet
sealed envelop came out
from Shahzad akbar's pocket

 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Shahzad Akbar has lost the plot
!!!
he failed to recover even 1 pisa from any one in 4 years.
this is an open and shut case
recorded in the federal cabinet
sealed envelop came out
from Shahzad akbar's pocket

Bullsh it.Bajwa and NAB colluded to save corrupt Sharif family.The whole world knows Sharifs and Zardari are corrupt.TV documentaries and books have been written about their corruption.Just because money couldn’t be recovered does not mean Sharifs and Zardari are innocent.American and British agencies have a lot of experience but even they can’t recover money from all criminals.The criminals know how to hide I’ll gotten money.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
فرح گوگی کوی مریم نواز تھوڑی تھی جس کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئ جایداد نہیں تھی ۔وہ بزنس وومن تھی اور اس کے پاس اگر پہلے سے اثاثے نکل آئے تو رانا منہ چھپاتا پھرے گا ۔۔ساری نون لیگ مجرم تھی ہے اور فوج نے ان کو این آر او دے کر بچایا ہے ورنہ ملکی قانون کے تحت پی ٹی آئ تو ایک طرف یہ خود بھی خود کو مجرم سمجھتے تھے اور جانتے تھے قانون میں ان کے بچنے کا کوئ راستہ نہیں۔فوج پر اپنے اربوں کے کاروباروں کے علاوہ ان کے گناہوں کا اضافی بوجھ بھی ہے ۔اور اب مر گیا لفافہ میڈیا ان کی پریس کانفرنسوں میں گالیاں سن کر کوئ پروگرام ان کی غلیظ زبان پر نہیں کرتا
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Shahzad Akbar has lost the plot
!!!
he failed to recover even 1 pisa from any one in 4 years.
this is an open and shut case
recorded in the federal cabinet
sealed envelop came out
from Shahzad akbar's pocket

جن سے پیسہ ریکور کرنا تھا باجوہ ان کے ساتھ ڈیل کر چکا تھا عدالتیں ہمیشہ سے فوجیوں کی آنکھ کے اشارے کی منتظر رہیں وہ تاریخیں اتنی لمبی ڈالتے رہے کہ فرد جرم تک عاید نہ ہواور اب فوج فرد جرم لے کر عدالت لے کر عمران خان کو باندھ کر اس کے منہ میں ٹھونس رہی ہے اور ججوں نے بھی بکریوں کی طرح سر جھکایا اور چلے گئے
 

Back
Top