اقوام متحدہ ماحولیات کیلئے پاکستانی کوششوں کامعترف:وزیراعظم کی ٹیم کومبارک

un-khan-pak-bt.jpg


پاکستانی حکومت کے ٹین بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کو عالمی سطح کی پذیرائی مل رہی ہے اور اس کا اعتراف اقوام متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ پاکستانی کوششوں کو سراہے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ "مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اِقدام کرنے کی ضرورت ہے اور اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات (UNEP) کا اعتراف"

https://twitter.com/x/status/1508671314336239617
وزیراعظم نے اس کے ساتھ جو لنک شیئر کیا ہے اس کے مطابق ماحولیاتی اقدامات کو جانچنے اور اس کیلئے مختلف منصوبوں اور اقدامات پر نظر ڈالنے کیلئے رواں سال 23 جون کو دنیا بھر میں اسٹاک ہوم ففٹی پلس کے نام سے جائزہ لینے کا منصوبہ موجود ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کی جانب سے دس بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کو سرفہرست رکھا گیا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے مشن 2030 میں ماحولیات کی بہتری کیلئے اس سے بڑا کوئی منصوبہ نظر نہیں آتا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کے ایشیا اور پیسفک ممالک کے ڈائریکٹر ڈیکن تسیرنگ کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ماحولیات کی بہترین کیلئے کیے گئے اقدامات میں دس بلین ٹری سونامی پراجیکٹ اقوام متحدہ کی ماحولیات کیلئے مختص اس دہائی میں اہم کردار ادا کر دہا ہے اور اس کی مرکزی حیثیت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم تاریخ کے اس موڑ پر ہیں جہاں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے، اور پاکستان اس اہم کوشش کی قیادت کر رہا ہے"

یاد رہے کہ پاکستان نے 2021 میں عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کی، خاص طور پر ہم خود بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا شکار ہیں۔ دس بلین ٹری سونامی پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی تحقیق سے پتا چلا کہ پاکستان کا صرف پانچ فیصد حصہ جنگلات کا احاطہ کرتا ہے۔

یہ 5 فیصد جنگلات عالمی اوسط 31 فیصد کے مقابلے میں ہے، جو اسے آب و ہوا کے لیے سب سے زیادہ حساس چھ ممالک میں سے ایک بناتا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Well done Imran khan.

When there is an honest leadership then you lead the world in things like Covid measures, Billion tree, Ehsaas Program, Islamophobia, etc.
 

Back
Top