
مشہور صحافی و اینکر اقرار الحسن کے متضاد بیانات اور ٹویٹس کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آئینہ دکھادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقرار االحسن مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، تاہم کچھ عرصے سے ان کے بیانات اور رائے میں واضح طور پر فرق دیکھا گیا ہے، یہ فرق ایسا ہے کہ کوئی بھی اسے باآسانی نوٹ کرسکتا ہے، اقرار الحسن کچھ عرصے سے ایک ہی دن میں کبھی ایک جماعت کی مخالفت اوردوسری جماعت کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کچھ دیر بعد وہ حمایت والی جماعت کی مخالفت میں مصروف ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے دو روز قبل ایک ہی دن میں ایک پی ٹی آئی مخالف اور دوسری پی ٹی آئی حمایت میں ٹویٹ کرکے اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
پہلی ٹویٹ انہوں نے پی ٹی آئی مخالف کی اور کہا کہ ایک ایسی پارٹی ہے جو کبھی آرمی چیف کو ابو کہتی تھی پھر اس ابو نے اپنا غیر آئینی ہاتھ اولاد کے سر سے اُٹھا لیا، پھر اولاد نے ابو کے ساتھ جو کیا وہ دنیا نے دیکھا، اب وہ پارٹی چیف جسٹس کو ابو کہہ رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1644807067163607044
صرف آدھے گھنٹے بعد انہوں نے دوسری ٹویٹ کی اورعمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لندن میں مقیم میاں نواز شریف کا نام لیے بغیر کرڈالا۔
https://twitter.com/x/status/1644815838803787776
اقرار الحسن کی ان متضاد ٹویٹس پر اداکار و میزبان نور الحسن بھی پریشان ہوگئے انہوں نے15مارچ اور 26 مارچ کو پی ٹی آئی جلسوں سے متعلق یکسر مختلف ٹویٹس کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اقرارالحسن اگر فلسطین میں ہوتے تو ایک روزمیں 6 ٹویٹس کرتے جن میں سے 3 فلسطین کے حق میں ہوتیں اور 3 اسرائیل کے حق میں۔
https://twitter.com/x/status/1645185376024231940
اقرار الحسن نے نور الحسن کا نام لیے بنا کہا افسوس اُن دوستوں پر ہے جو ایک جھوٹے شخص سے اظہارِ یکجہتی میں مزید جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ کچھ اکاؤنٹس اس ٹوئیٹ کا صرف پہلا حصہ ٹوئیٹ کر کے بددیانت صحافیوں کے فالوور ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔ مکمل ٹوئیٹ یہ تھی۔
https://twitter.com/x/status/1645747582017191936
https://twitter.com/x/status/1645800280641118210
رباب حیات نامی صارف نے بھی اقرار الحسن کی دو ٹویٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ٹویٹس ثابت کرتے ہیں کہ آپ کو کسی اچھے نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، جب بھی کوئی غلطی کرے گا اس پر تنقید کی جائے گی وہ کوئی بھی ہو، آپ صحافی بھائیوں کیلئے معاملات کو بیلنس رکھنا ضروری ہے ، ہمارے لیے ایسا کرنا ضروری نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1644846713872478209
عاصف ایمان نامی صارف نے بھی اقرار الحسن کی ٹویٹس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ توجہ کی بھوک انسان کو حد سے گرادیتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1644840526791729154
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12iqrarmutzadtweets.jpg
Last edited: