
معروف صحافی اور پروگرام اینکر اقرار الحسن نے صحافی عمران ریاض کی جانب سے ٹویٹر پر ان فالو کرنے اور اینکر جمیل فاروقی کے بالک کیےجانے پر سخت ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان نے اقرار الحسن کو ٹویٹر پر انفالو کردیا ہے جبکہ جمیل فاروقی نے اقرار الحسن کو بلاک ہی کر ڈالا۔
اقرارالحسن نے اس حوالے سے خود ٹویٹر پر ایک بیان میں تصدیق کی اور کہا کہ یہ خود جس کے بارے میں جو جی چاہے کہیں، لیکن کوئی دوسرا ان کے بارے میں دلیل کے ساتھ بھی بات کرے تو ان میں سُننے کا حوصلہ نہیں، ایک صاحب بلاک کر گئے دوسرے انفالو۔ یہ تکبر، رعونت، اسچ سے چھُپنے کی علامات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1603370995959697409
تاہم اصل معاملہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اقرار الحسن کو بلاک یا انفالو کیوں کیا، ہم نے ٹویٹر پر اقرار الحسن کی جانب سے عمران ریاض خان اور پی ٹی آئی کے خلاف کی گئی طنزیہ ٹویٹس کا جائزہ لیا ہے جس کی وجہ سے عمران ریاض خان اور جمیل فاروقی نے انہیں بلاک اور انفالو کیا۔
عمران ریاض خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے پاک بھارت منجن بیچنے سے متعلق ایک ٹویٹ کی تو اقرار الحسن نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ تو بڑی زیادتی ہوگئی، یہ منجن بیچنے کا اختیار تو صرف آپ کے پاس تھا۔
https://twitter.com/x/status/1603036998184456201
اقرار الحسن نے عمران ریاض خان کی چند یوٹیوب ویڈیوز کے سکرین شاٹس بھی اپنی ٹویٹ میں شامل کیے جس میں عمران ریاض خان نے پاک بھارت تعلقات اور ان سے جڑے دیگر معاملات پر تبصرہ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1603037102924566529
عمران ریاض خان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹانگ کا زخم ٹھیک ہونے کے بعد کھڑے ہونے کی تصویر پرردعمل کے جواب میں اقرار الحسن نے کہا تھا کہ مجھے پہلے ہی آپ کو تنگ کرنے میں مزہ آرہا ہے، اب اگرآپ ایسی لوز گیندیں پھینک رہے ہیں تو تیاری کریں یا نا کریں احتیاط ضرور کریں۔
https://twitter.com/x/status/1603358109015187456
ایک صارف کی جانب سے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی مداح سرائی کرنے والے صحافی کو ن لیگ کے عمران ریاض قرار دیا گیا تو اقرار الحسن نے کہا کہ ایسے سینئرز کو صحافت کے نام پر دھبہ سمجھتے ہیں، چاہے وہ پی ڈی ایم کے کاسہ سے لیس ہوں یا تحریک انصاف کے درباری ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1602299796588752896
جمیل فاروقی کی ایک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اقرار الحسن نے کہا تھا کہ شائد یہ ویڈیو دیکھ کر تحریک انصاف کے دوستوں کو سمجھ آجائے کہ میں کیوں عرض کررہا تھا کہ خان صاحب جیسی قد آور شخصیت کو ملاقات اور انٹرویو کیلئےصحافیوں کا انتخاب کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، خیر خواہوں کی بات کو مثبت لیا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1602703946673446913
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imdhh1h121.jpg