اقتدار، سیاست اور کاروبار ایک جگہ ہو تو زہر قاتل ہے، کامران خان

amiri1i11.jpg


نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن و سینئر تجزیہ کار کامران خان نے اپنے ایک مختصر ویڈیو تجزیے میں بتایا کہ کس طرح ایک ہی خاندان کے اقتدار پر براجمان ہو کر سیاست کرنے اور پھر کاروبار کرنے سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہوئی اور اس سے پاکستان کس طرح متاثر ہوا ہے۔

کامران خان نے کہا کہ اس تباہی کی مثال 2008 سے 2018 تک کی دہائی ہے جس کے دوران شہبازشریف صوبہ پنجاب کے طاقتور ترین وزیراعلیٰ رہے جن کے ایک اشارے پر پنجاب کا نظام قوت ناچا کرتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی عرصے کے دوران شہبازشریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز نے کاروبار کو بہت ہی احسن طریقے سے سنبھالا اور بہت پیسہ بنایا۔

https://twitter.com/x/status/1491631782864818178
اینکر پرسن نے کہا کہ دونوں بھائیوں حمزہ اور سلیمان میں کاروباری معاملات کو تقسیم کیا گیا اور حمزہ شہباز ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر، خرید وفروخت اور دیگر حکومتی معاملات میں اس طرح اثر انداز ہوتے کہ جس نے ان کی خوشنودی حاصل کر لی اس نے سب کچھ پا لیا، جب کہ سلیمان شہباز نے کاروبار جیسے پولٹری، ڈیری، شوگر، کنسٹرکشن، ٹریڈنگ و دیگر شعبہ جات میں بہت ترقی کی۔

کامران خان نے کہا کہ سلیمان شہباز ملک کی بڑی بڑی کاروباری کمپنیوں کو مختلف طریقوں سے کاروبار کی شراکت داری میں حصہ پہنچاتے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ برملا ان کے کولیشن پارٹنر ہونے کا دعویٰ کرتے تھے جبکہ کچھ لوگ درپردہ انڈرسٹیڈنگ سے ہی کام چلاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف، ان کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹے حمزہ شہباز، سلیمان شہباز بیٹیوں رابعہ و جویریہ ہی نہیں ان کے شوہروں کے بھی اکاؤنٹس میں پڑی رقوم میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے یقیناً ان سب پر تحقیقات ہونی چاہییں اور ان پر کیسز بنائے جانے چاہییں کیونکہ اسی ملک کا پیسہ لوٹ کر حوالہ ہنڈی والوں کو دیا گیا جنہوں نے مختلف ذرائع سے یہ رقم واپس ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر کے انہیں فائدہ پہنچایا ہے۔
 

Back
Top