
افغان فوج کی شکست پر امریکا کو حیرانی
افغانستان میں طالبان کا کنٹرول اور اپنی شکست کے بعد امریکا افغان فوج کی شکست کا رونا رو رہا ہے، امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ افغان فوج کی شکست پر حیران ہیں،افغان فوج کئی جگہ ایک فائر کیے بغیر پسپا ہوگئی،جس نے ہم سب کو حیرت میں ڈال دیا،
سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کانگریس کو بتایا کہ افغان فوج کی اچانک شکست سے پینٹاگون کیلئے مشکلات آگئی ہیں،انہوں نے افغانستان میں امریکا کی طویل جنگ کے دوران کرپشن سمیت متعدد غلطیوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
امریکی سیکریٹری دفاع نے افغان شہریوں کے انخلا پر امریکی عہدیداروں کی تعریف کی، جس کے دوران کابل ایئرپورٹ پر خود کش حملے میں 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے تھےاور افغانستان کے شہریوں سمیت 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں شامل ری پبلکن کے سینئر رہنما سینیٹر جیمز انہوف نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ جس طرح 20 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا ہے اس کو ناقدین شرم ناک کہتے ہیں،بائیڈن نے اپنی فوجی قیادت کے مشوروں کو نظرانداز کیا اور امریکی انخلا کے ہم سب نے صدر کی جانب سے کی گئیں غلطیوں کو دیکھا۔
دوسری جانب امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں امریکی جنرلز نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی حیثیت میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رکھنے کی تجویز دی تھی۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سینئر ایڈوائزرز نے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔
ری پبلکن سینیٹر جوش ہالے نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے امریکی عوام اور فوجی اندازوں سے متعلق جھو ٹ بولا،ترجمان وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی کہ صدر بائیڈن کے سامنے کئی آپشن رکھے گئے تھے، بالآخر فیصلہ کمانڈر انچیف کا ہوتا ہے،افغانستان سے انخلا کے معاملے پر امریکی سینیٹ میں فوجی قیادت، وزیرِ دفاع کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/GTBZYTv/us.jpg
Last edited by a moderator: