افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
160415195537_afghan_arms__624x351_bbc.jpg

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میرسرفراز بگٹی نے اس الزام کو ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے کہ انڈیا اور افغانستان پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیرِ داخلہ نے جمعہ کو افغانستان سے متصل بلوچستان کے سرحدی ضلع نوشکی سے برآمد ہونے والا اسلح میڈیا کے سامنے پیش کیا۔جو اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا

اس میں 25 مارٹر گولے، چار راکٹ بم ، دس پیکٹ بارود اور مختلف اسلحہ کی ہزاروں گولیاں شامل تھیں۔
اس موقع پر میڈیا کو دکھانے کے لیے وردیاں بھی رکھی گئی تھیں جو وزیر داخلہ کے مطابق افغان فوج کے زیر استعمال ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ این ڈی ایس کی جانب سے بلوچ علحیدگی پسندوں کے لیے لایا جا رہا تھا ۔
160415195419_afghan_uniform__624x351_bbc.jpg

سرفراز بگٹی نے کہا افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہم ایک بار پھر افغان حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے کیونکہ اگر وہ اپنی سر زمین اس طرح استعمال ہونے دیں گے تو اس کا انھیں بھی نقصان ہوگا۔

صوبائی وزیرِ داخلہ نے الزام عائد کیا کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس انڈین خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے علاوہ بلوچستان میں حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ این ڈی ایس ہمارے شہریوں کے قتل و غارت میں شامل ہو رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر اس طرح کی کاروائیاں نہیں رکیں تو دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہوں گے جو کہ خطے کے لیے مناسب نہیں ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/04/160415_baloch_home_minister_presser_rwa
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو &#1585

پاکستانی جمہوروں کی عظمت کی سلام. پاکستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی جمہوریت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہتے ہیں
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Re: افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو &#1585

If only we hadn't messed with them in first place while playing in the hands of CIA.
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
تو اس میں نئی بات کیا ہے ؟ 65 کی جنگ میں انڈین طیارے پشاور بم گرا کر بھاگ گیے تھے جب کہ انڈیا کی ساری سرحد پاک فضایہ کی نگرانی میں تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو یہ طیارے کہاں سے آے ؟ نقشہ دیکھیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ کس ملک سے ان طیاروں نے اڑان بھری