
افغانستان کی ایک خاتون نے کابل میں اپنا ڈرائیونگ اسکول یہ کہہ کربند کردیا ہے کہ خواہش کے باوجود کوئی ڈرائیونگ سیکھنے نہیں آتا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان سرمایہ کار خاتون نیلاب نے ایک سال قبل قائم کیا گیا ڈرائیونگ اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلاب نے سینٹر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 30 سے زائد خواتین اور لڑکیوں نے رابطہ کرکے ڈرائیونگ سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر گزشتہ ایک ماہ کے دوران کسی ایک نے بھی سینٹر کا رخ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس ڈرائیونگ اسکول کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوں، لہذا میں نے یہ سینٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبر کے حوالے سے افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آبادی کا نصف حصہ خواتین ہیں ہمیں ملازمت یا تعلیم سے محروم نہیں کیا جانا چاہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3dn19bq/15.jpg