افغان حکومت کا دہشت گردوں کےمسئلے کو سنجیدہ نہ لیناباعث تشویش ہے،بلاول

14blalwbasagfhannissta.jpg

افغانستان کے بیرون ممالک میں موجود اکائونٹس کو غیرمنجمد کیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے معاشی مسائل سے نپٹ سکیں: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں خطاب پینل ڈسکشن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے ہمارا ملک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے لیکن موجودہ افغانستان میں قائم عبوری افغان حکومت کا اپنے ملک میں موجود دہشت گردوں کے مسئلے کو سنجیدہ نہ لینا ہمارے لیے باعث تشویش ہے۔

افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی دنیا کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1626921602112708608
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ القاعدہ، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں اپنا وجود رکھتی ہیں جہاں ان کے خلاف کائونٹر ٹیررازم میکنزم یا سٹیڈنگ آرمی نہیں ہے۔ پاکستان کی طرف سے بار بار کابل کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا۔

افغانستان نے اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن افغانستان کو دہشت گردی سے نپٹنے کیلئے سکیورٹی اداروں کی ضرورت ہے جس کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت جو بھی صورتحال ہے یہ نیٹو اور امریکہ کے افغانستان سے نکلنے کا براہ راست نتیجہ ہے۔ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا قیام چاہتا ہے جس کے لیے ہم دہائیوں سے افغان شہریوں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں۔

دہشت گردی سے نپٹنے کیلئے عبوری افغان حکومت پرعزم ہے لیکن وہ اپنے معاشی مسائل سے نبردآزما ہے جس کیلئے افغانستان کے بیرون ممالک میں موجود اکائونٹس کو غیرمنجمد کیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے معاشی مسائل سے نپٹ سکیں۔

دریں اثنا وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شارع فیصل واقع پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس پہلے بھی دہشت گردی کو کچل چکی ہے۔ انہوں نے کہا مجھے پورا یقین ہے کہ ہم دوبارہ پوری طاقت سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا کو خوش کرنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خراب کر رہا ہے
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
aisa wazeer kharja .. lakh di lanat aise hakomat aur is ko lanay walon par. khassi kay khassi handlers
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Afghans don’t take billo seriously that is why he hasn’t visited Afghanistan.This clown has visited America several times but can he tell people what did his visits achieve?.
 

Back
Top