افغانستان کا پاکستان پر تجارتی انحصار بڑھ گیا

afgnaahi11h.jpg


تفصیلات کے مطابق افغانستان کیلئے فروری میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 46اعشاریہ 6 فیصد اضافہ اور گزشتہ ماہ درآمدات میں 41 افیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال فروری کے مہینے میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 10 کروڑ 42لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ برس فروری کے مہینے میں یہ حجم 7کروڑ 9 لاکھ ڈالرز تھا۔

اسی طرح فروری 2024 میں افغانستان سے درآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تک محدود رہیں حالانکہ گزشتہ برس 2023 میں افغانستان سے آنے والی درآمدات کا حجم 6 کروڑ 11 ڈالرزریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق فروری 2024 میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی توازن پاکستان کے حق میں رہا، اس مہینے میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کا مجموعی حجم 14 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگیا۔