
افغانستان نے پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کے احتجاج اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہارکردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان قہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے"پاکستانی حکومت اور سیاسی مخالفین کے حامیوں کے درمیان کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے، جو پورے خطے پر منفی اثر ڈال سکتی ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے مذاکرات اور سمجھوتے کا راستہ اپنایا جانا چاہیے، حالیہ بہت سے واقعات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مذاکرات سے انکار مسائل کو مزید پیچیدہ بنادیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1842922161461141811
ترجمان افغان حکومت کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی پاکستان کی صورتحال پر بہت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کے حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mukah11h1.jpg