
افغانستان کی نئی طالبان حکومت نے ملک میں انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان میں قومی ٹی وی چینل پر آئی پی ایل سیزن 14 کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کی ہے۔
اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا مینجر ابراہیم مومند کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قومی ٹی وی چینلز آئی پی ایل کے میچز نہیں دکھاسکیں گے، مبینہ طو رپر یہ پابندی حکومت کی جانب سے اسلام مخالف مواد، خواتین ڈانسرز کی موجودگی کے باعث عائد کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1439629807134904326
افغان صحافی انیس الرحمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ افغانستان کا ایک سپورٹس چینل آئی پی ایل کی براڈ کاسٹ کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1439828160082755585
اس خبر کی افغان حکومت یا طالبان ذرائع سے ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمئر لیگ کے 14ویں سیزن کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہوچکا ہے، ٹورنامنٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کے علاوہ کئی بین الاقومی اسٹارز بھی جلوہ گر ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/zNXFMKk/12.jpg