افغانستان سے محدود تعداد میں فوجی انخلاء

w-a-n-t-e-d-

Minister (2k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اوبامہ کی جانب سے افغانستان سے محدود تعداد میں فوجی انخلاء کے بابت امارت اسلامیہ کا اعلامیہ




امریکی صدر بارک اوباما جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے امریکی عوام کو افغانستان کی تھکادینے والی جنگ سے اپنے فوجیوں کے انخلا کی اُمیدیں دیتے چلے آرہے تھے اب بالآخر انہوں نے یہ اعلان کردیا ہے کہ اِس سال کے اواخر تک وہ افغانستان سے دس ہزار فوجیوں کو واپس بلا لیں گے،بارک اوباما نے اپنے دس ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب امریکی عوام کی اس جنگ سے نفرت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے،حالیہ سروے رپورٹوں کی رُو سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ زیادہ تر امریکی عوام یہ چاہتے ہیں کہ جلدازجلد افغانستان سے قبضے کو ختم کیا جائے،اور امریکی فوجیوں کو مکمل طور پر اس بے مقصد جنگ سے نکالا جائے۔

امارت اسلامیہ افغانستان بارک اوباما کے دس ہزار فوجیوں کے انخلا کے اس حالیہ بیان کو ایک علامتی اقدام قرار دیتی ہے،جس سے کبھی بھی جنگ سے تنگ عالمی اور مریکی رائے عامہ کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا ہے،کیونکہ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب امریکی حکام نے اسٹراٹیجک معاہدے کے عنوان تلے کابل کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو اس بات پر مجبور کیا ہے وہ افغانستان میں مستقل امریکی اڈوں کے معاہدے پر دستخط کریں،اور اسی زمانے میں وہ افغانستان کے اطراف اور اکناف میں نہتے افغان عام کے قتل عام میں بھی سرگرم ہے،اوباما اور اس کے جنگجو حمایتی اس اعلان کے ذریعے صرف اور صرف اپنے عوام کو دھوکا دینے اورعوام کے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے پر زور مطالبے سے گلوخلاصی کے لیے کررہے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ نہ تو وہ اپنے عوام کے اس مطالبے کا احترام کررہے ہیں اور نہ ہی افغانستان پراپنے قبضے کو ختم کرنے کا ارادہ ہے،اور نہ ہی ان کو اپنے کیے ہوئے وعدوں کا پاس ہے۔

بارک اوباما کی یہ بات کہ وہ افغان فوج اور پولیس کو تربیت دیں گے اس لیے بے معنی ہے کیوں کہ ان کے تربیت یافتہ فوجی اپنے امتحان میں فیل ہوچکے ہیں اور دوسری بات یہ کہ ان فوجیوں اور پولیس کو افغان عوام امریکی غلاموں کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور ان کو

اپنے دین اور ملک کے دشمن قرار دیتے ہیں،اور اس کے ساتھ ساتھ یہ نام نہاد فوج اور پولیس جن میں اکثر منشیات کے عادی ہیں گھروں سے بھاگے ہوے نوجوان ہیں،اور اخلاقی لحاظ سے معاشرے کے سب سے گرے ہوئے لوگ ہیں،یہ سارے لوگ فساد کے لیے جمع ہوئے ہیں ان کی سوچ فاسد ہے اور فساد کے پھیلاﺅ کے لیے نوکریاں کررہے ہیں ، یہ نہ تو افغان عوام کے کام آئیں گے اور نہ ہی پینٹاگون اور سی آئی اے کے خوابوں کو پورا کرسکتے ہیں

امریکا کے عوام کو یہ بات سمجھ لینی چاہی ہے کہ امریکی سیاست دان اور ان کی فوجی قیادت اب بھی ان کے ساتھ وہی کھیل کھیل رہے ہیں جو انہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے شروع کیا ہو ا ہے،امریکی حکام جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے بار بار اپنے عوام کو جھوٹی امیدیں دلاتے رہے ہیں،کامیابی کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں جن سے ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جنگ کو مزید طول دے سکیں۔یہ جو امریکی حکام افغان جنگ کے حوالے سے کامیابی کے دعوے کرتے ہیں اور بارک اوباما کہتے ہیں کہ ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں،ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ صریح جھوٹا پروپیگنڈا اوربے بنیاد دعویٰ ہے،ان کو میدان جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کامیابی کا یہ لوگ واضح ثبوت پیش کرسکتے ہیں ،گزشتہ سال جب امریکی فوجیوں کے تعداد میں اضافہ ہو ا ساتھ ہی ان کے جانی اور مالی نقصانات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا،اور اس کے ساتھ دور دراز گاﺅں اور دیہات پر امریکیوں کی اندھا دھند بمباریوں،اجتماعی قتل عام،شہری ہلاکتیں اور اپنی حفاظت کی خاطر عام لوگوں کے ہرے بھرے باغات اور فصلوں کو تباہ کرنے کو کوئی بھی ذی شعور فرد کامیابی سے تعبیر نہیں کرسکتا،

امریکی عوام جن کو افغان جنگ کے حوالے سے بہت سارے حقایق کا علم ہوچکا ہے ،ان کواب یہ چاہیے کہ وہ افغانستان میں افغان عام کے قتل عام کو روکنے کے لیے سنجیدہ قدم اٹھائےں،امریکی ٹیکس دینے والوں کو بھی سمجھ لینا چاہی ہے کہ گزشتہ دس سال کی طرح ان کے پیسے افغانستان کی بے مقصد جنگ پر صرف ہورہے ہیں، اور یا پھر ان کا پیسہ کابل کے بدنام زمانہ حکام کے جیبوں میں جارہا ہے،

امریکی عوام اگر آج ان حالات کے بارے میں اپنا رد عمل ظاہر نہیں کرے گی تو کل وہ ضروربالضرور مجبور ہوں گے کہ اس بحران سے خلاصی حاصل کرلیں۔



امارت اسلامی افغانستان ایک بار پھر یہ واضح کرتی ہے کہ افغانستان کے موجودہ بحران کا حل فورا غیرملکی فوجیوں کے مکمل انخلا میں ہے اور جب تک مکمل انخلا نہیں ہوتا مسلح جہاد میں اضافہ ہوتا جائے گا،افغانستان سمیت پورے خطے اور امریکا میں قابض افواج کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے نتیجے میں قابض افواج کو شر م

ناک شکست اور رُسوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان شاءاللہ العزیز
امارت اسلامی افغانستان
‎خبریں 2011-06-23


 

habib22

MPA (400+ posts)
Inshallah, America has realize that not only america but, no nation had , or will win or even sustain in AFGHANISTAN , therefore it is a wise decision to accept mistake and withdraw, otherwise just like 10 years America or NATO did not fight one day with Taliban , but killing innocent Afghans, the most they fight with Talibans, is to Pay Dollars to Pakistani Generals, Taliban Commanders and Afghans war lords, for not to fight with Americans, SOME ONE IN CONGERIES OR SENATE PLEASE START INQUIRY TO WHY BILLIONS ON DOLLARS OF TAXPAYERS MONEY WAS WASTED BY GIVEN AND BRIBERY AND BRING THOSE WHO CHEATED AND BENEFITED BY WAR ON THE COST OF AMERICAN ECONOMY , IF YOU HAVE BOLLS DO THIS
 

shamsheer

Senator (1k+ posts)
Inshallah, America has realize that not only america but, no nation had , or will win or even sustain in AFGHANISTAN , therefore it is a wise decision to accept mistake and withdraw, otherwise just like 10 years America or NATO did not fight one day with Taliban , but killing innocent Afghans, the most they fight with Talibans, is to Pay Dollars to Pakistani Generals, Taliban Commanders and Afghans war lords, for not to fight with Americans, SOME ONE IN CONGERIES OR SENATE PLEASE START INQUIRY TO WHY BILLIONS ON DOLLARS OF TAXPAYERS MONEY WAS WASTED BY GIVEN AND BRIBERY AND BRING THOSE WHO CHEATED AND BENEFITED BY WAR ON THE COST OF AMERICAN ECONOMY , IF YOU HAVE BOLLS DO THIS

I still think that Isreal will fight this war some how untill the last christian soldier is alive.