
پاک افغان سرحد پرافغانستان سےدہشت گردوں فائرنگ سےبارڈر پر تعینات پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر پیش آیا، واقعہ سرحد پار سےہونےوالی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کےجواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق شہیدہونےوالے جوانوں میں نائیک معاویز خان، نائیک محمد رحمان اورسپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے افغانستان کی حکومت آئندہ آنے والے دنوں میں ایسی کارروائیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے گی، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیں گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔