
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بھانجے نے اعظم خان سے رابطوں کے حوالےسے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے دعوؤں کی تردید کردی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں سینئر بیوروکریٹ اعظم خان کے بھانجے نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان صاحب 15 جون سےلاپتہ ہیں،16 جون کو میں نے تھانہ کوہسار میں ان کی گمشدگی سے متعلق مقدمہ بھی درج کروایا تھا، اس وقت سے آج تک نا تو خاندان میں کسی کا ان سے رابطہ ہوا ہے نا ہی کسی کو علم ہے کہ وہ کہاں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1680628835367407617
اعظم خان کے بھانجے سعید خان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ اغوا ہیں یا لاپتہ ہیں، ہم نے ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے موبائل فون پر بھی ٹرائے کررہے ہیں، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کی ہے مگر ان کا کوئی پتا نہیں چل رہا، اعظم خان کا اپنی اہلیہ اور بچوں سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے طریقے سے ان کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ہم ان کےساتھ پورا تعاون کررہے ہیں، لیکن پولیس نے کوئی تفصیل ہمارے ساتھ شیئر نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اعظم خان صاحب اپنے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کی فیملی کے علم میں ہے کہ وہ کہاں ہیں، اعظم خان کی فیملی مطمئن ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azamkhaana.jpg