اعظم خان کہاں ہیں؟ بھانجے نےرانا ثناء اللہ کے دعوؤں کی تردید کردی

azamkhaana.jpg


سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بھانجے نے اعظم خان سے رابطوں کے حوالےسے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے دعوؤں کی تردید کردی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں سینئر بیوروکریٹ اعظم خان کے بھانجے نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان صاحب 15 جون سےلاپتہ ہیں،16 جون کو میں نے تھانہ کوہسار میں ان کی گمشدگی سے متعلق مقدمہ بھی درج کروایا تھا، اس وقت سے آج تک نا تو خاندان میں کسی کا ان سے رابطہ ہوا ہے نا ہی کسی کو علم ہے کہ وہ کہاں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1680628835367407617
اعظم خان کے بھانجے سعید خان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ اغوا ہیں یا لاپتہ ہیں، ہم نے ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کے موبائل فون پر بھی ٹرائے کررہے ہیں، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کی ہے مگر ان کا کوئی پتا نہیں چل رہا، اعظم خان کا اپنی اہلیہ اور بچوں سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے طریقے سے ان کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ہم ان کےساتھ پورا تعاون کررہے ہیں، لیکن پولیس نے کوئی تفصیل ہمارے ساتھ شیئر نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اعظم خان صاحب اپنے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کی فیملی کے علم میں ہے کہ وہ کہاں ہیں، اعظم خان کی فیملی مطمئن ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

رانے چمگادڑ کو ننگا کر کے ڈی چوک میں الٹا لٹکا کر نیچے تارکول یا ٹائر جلا دیں . ان سے نکلنے والے سیاہ دھویںکا پھر کرشمہ دیکھیں . اعظم خان بلٹ پروف کار میں ہاتھ ہلاتے ہوئے پانچ منٹ میں ہی افق پر نمودار ہو جائے گا
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
They should write the name of every journalist, that published reports on his upcoming presser, & ask police to investigate them & publish the report in court.

Muhazzib mulkoon main aik aisay waqiyay kay peechay poori hukoomat gir jati hai
 

Back
Top