
خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے معاملے پر مریم نواز شریف نے کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبررساں ادارے نیا پاکستان کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں ن لیگی خواتین رہنماؤں کو ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے، نیا پاکستان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے لکھا "ہیلی کاپٹر کا سفر".
https://twitter.com/x/status/1768865311376232846
ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے اس ٹویٹ کو خود پر تنقید شمار کی اور سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو انتخابی مہم کیلئے استعمال ہوا، اس اکاؤنٹ نے جھوٹ پھیلانے کو اپنا وطیرہ بنالیا ہے، اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے اور کوئی آپشن نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768916963416236102
عظمیٰ بخاری کی اس ٹویٹ پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی ردعمل آیا اور انہوں نے کہا کہ جھوٹ پھیلانے والے اس اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے،اس اکاؤنٹ کو ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1768975220713345510
نیا پاکستان نے جواباً ردعمل میں کہا سب سے پہلے جھوٹ بولنے کا مقدمہ شریف خاندان پے درج ہونا چاہیے جنہوں نے عوام کا ووٹ چوری کرکے جھوٹے حلف لئیے ہیں ، میں نے یہ تو نہیں کہا وڈیو الیکشن سے پہلے کی ہے یا بعد کی ہے۔میں نے تو صرف یہ لکھا ہے جہاز میں سفر ایک جہاز پے سفر لکھنے سے اتنا غصہ آجائے اسے سیاستدان نہیں کہتے بلکہ انتقامی زہن کا مالک کہتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1768930884533514624
قانونی ماہر فرید حسین نے اس معاملے پر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر لوگوں کو دھمکانا بند کریں،آپ کسی ریاست کی ملکہ نہیں ہیں، ایک جمہوری حکمران کی طرح برتاؤ کرنے کی کوشش کریں۔
https://twitter.com/x/status/1768981741656535543
https://twitter.com/x/status/1768993717422072239
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس ٹویٹ میں غلط کیا ہے، جہاز نہیں تو کیا رکشہ میں سفر ہورہا ہے؟ فارم 47 کے نتیجے میں آنے والے سب پھر سے انتقامی کارروائیاں شروع کرنے والے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1768997318039122314
https://twitter.com/x/status/1768994844117004430
اگر جھوٹ کے خلاف پرچہ دینا ہے تو سب سے پہلے تو آپ پر بنتا ہے میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں میرے بھائی پاکستانی شہری نہیں اور یہ خود فارم 47 کی وزیر اعلیٰ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1768998937568899360
صحافی و پروڈیوسر عدیل راجا نے کہا کہ عظمیٰ کو عمل کریں گی مگر حقیقت یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ نے ایک سچ بیان کیا ہے جس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768981043174924750
نیا پاکستان کے اینکر حسنین رفیق نے کہا کہ ایک بار پھر ہمارے خلاف کارروائیوں کا آغاز ہوگیا، ہم ان کی فسطائیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1768987342197387384
صحافی عمر دراز گوندل نے کہا کہ ن لیگ کبھی بھی 90 کی دہائی والے مائنڈ سیٹ سے نہیں نکل سکتی۔
https://twitter.com/x/status/1768976438231703739
پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ آپ کا وطیرہ ہے کارروائیاں کرنے کا، آپ کے والد کہتے ہیں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی اور آپ۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1768987053952282965
حیرت ہے کہ وزیراعلی اور وزیر ایک ٹویٹ جس میں کوئی جھوٹ نہیں ہے پر آپے سے باہر ہوگئے ہیں، سمجھ سے باہر ہے کہ ان کو قوم پر مسلط کرکے کون سے گناہ کہ سزا دی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1768990626345885756
ممتاز دولتانہ، فیروز خان نون، افتخار ممدوٹ، حنیف رامے جیسے ذہانت کے اعلی شہکار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے پھر یہ سفر نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، بوذدار اور اب مریم نواز
روز بہ روز تنزلی ہی تنزلی
https://twitter.com/x/status/1768989032971735251
انتقامی کاروائیاں - آپس میں طہ کرنے کے بعد پہلے عظمی بخاری سے ٹوئیٹ کروایا اور پھر خود آ کر اس پر انسٹرکشن دے دیں - میڈم چیف منسٹر طاقت کے نشے میں صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کریں
https://twitter.com/x/status/1768987337302712422
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6mamkskskhjsks.png