
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فلڈریسپونس اینڈ کورڈینشن سینٹر کے قیام کی منظوری دیدی ہے، رہنما تحریک انصاف نے اس اقدام کو عمران خان کی نقل قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بدترین سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل فلڈ ایمرجنسی کےاجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اجلاس میں ہم نے سیلاب کی تباہی سے متعلق ادارہ جاتی ردعمل فراہم کرنے کے لیے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کی منظوری دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1564305799597506560
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں یہ مرکز وفاقی وزراء، مسلح افواج کے نمائندوں، وزرائے اعلیٰ اور ماہرین پر مشتمل ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ مرکز ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام، عطیات دینے والےلوگوں اور سرکاری اداروں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔ یہ تازہ ترین معلومات اکٹھا کرے گا، اس کا تجزیہ کرے گا اور اسے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں تک پہنچائے گا۔
یہ ادارہ انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت بچاؤ اور ریلیف کے کاموں پر بھی نظررکھے گا۔
رہنما تحریک انصاف اظہر مشہوانی نے اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسےعمران خان کے این سی او سی کی نقل قرار دیا اور کہا کہ بالآخر حکومت نے درست سمت میں ایک قدم لے ہی لیا۔
https://twitter.com/x/status/1564310073945403392
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz1u1u1121.jpg