اظہر مشہوانی نے شہبازشریف کے کس اقدام کو عمران خان کی نقل قراردیا؟

shehbaz1u1u1121.jpg


وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فلڈریسپونس اینڈ کورڈینشن سینٹر کے قیام کی منظوری دیدی ہے، رہنما تحریک انصاف نے اس اقدام کو عمران خان کی نقل قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بدترین سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل فلڈ ایمرجنسی کےاجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اجلاس میں ہم نے سیلاب کی تباہی سے متعلق ادارہ جاتی ردعمل فراہم کرنے کے لیے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کی منظوری دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1564305799597506560
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں یہ مرکز وفاقی وزراء، مسلح افواج کے نمائندوں، وزرائے اعلیٰ اور ماہرین پر مشتمل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مرکز ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام، عطیات دینے والےلوگوں اور سرکاری اداروں کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔ یہ تازہ ترین معلومات اکٹھا کرے گا، اس کا تجزیہ کرے گا اور اسے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں تک پہنچائے گا۔


یہ ادارہ انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت بچاؤ اور ریلیف کے کاموں پر بھی نظررکھے گا۔

رہنما تحریک انصاف اظہر مشہوانی نے اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسےعمران خان کے این سی او سی کی نقل قرار دیا اور کہا کہ بالآخر حکومت نے درست سمت میں ایک قدم لے ہی لیا۔


https://twitter.com/x/status/1564310073945403392
 

abidbutt

Senator (1k+ posts)
But this crime minister won't be able to copy IK and his team's performance, this is not a wish but a known fact based on knowledge about his showbaz nature

But this crime minister won't be able to copy IK and his team's performance, this is not a wish but a known fact based on knowledge about his showbaz nature
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
But still the corrupt beggars won't do it in the same spirit as that of Imran khan.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
سیلاب کو 2 مہینوں سے زیادہ ہوگیا اور اس جوکر کو یہ خیال اب آیا ۔۔۔؟ وہ بھی شائد عمران نے جب کہا کہ ہم ایک فلڈ کوارڈینیشن سنٹر بنا رہے ہیں تاکہ ہم ڈیمز ایک میکانزم کے تحت کاروائیاں کرے۔۔تو اس جوکر کو کسی نے یہ مشورہ دے دیا۔۔