
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہونے اور اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات کے بعد اپوزیشن کی جانب وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے،جبکہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیرمقدم کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1478630740116054016
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کی ڈونیشن کی اسکروٹنی کاخیرمقدم کرتا ہوں،جتنے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی ہوگی حقیقت عوام کےسامنے آئےگی،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جوسیاسی فنڈ ریزنگ سے چل رہی ہے،توقع ہے الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اسکروٹنی بھی ایسےہی کریگا۔
دوسری جانب لیگی رہنما شہباز شریف نے عمران خان پر طنز کے تیر برسادیے،انہوں نے کہا کہ صادق اور امین کا ماسک ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اتر چکا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران نیازی پر فرد جرم ہے،سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا بہترین طریقہ ہے،پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے اور اب پتہ چلا کیوں ؟
https://twitter.com/x/status/1478608358156292098
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کڑی تنقید کردی،کہا الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا،عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے،کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں ملک کو لوٹا ہے، آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے، عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا،اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ آڈٹ کمپنی کی رسیدیں بینک اکاؤنٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں،سال دوہزار بارہ اور تیرہ کی رپورٹ پر کوئی تاریخ ہی درج نہیں، آڈٹ رپورٹ پر تاریخ نہ ہونا اکاؤنٹنگ کے معیار کے خلاف ہے،آڈٹ رپورٹ سی ای سی میں پیش کی گئی،جبکہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے پینسٹھ اکاؤنٹس ہیں،جس میں سے الیکشن کمیشن میں صرف بارہ اکاؤنٹس ظاہر کیے گئے، ترپن اکاؤنٹس چھپائے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-and-shehbaz.jpg
Last edited by a moderator: