اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ، 12 سالہ ڈیزائنر کی مہارت کے چرچے

e76refE.jpg


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کی کٹ ڈیزائنز کوئی اور نہیں بلکہ بارہ سالہ ربیکا ڈاونی ہیں، جو دیکھتے دیکھتے ہر دل عزیر بن چکی ہیں،ربیکا ڈوانی نے اسکاٹ لینڈ ٹیم کی شرٹ پہن ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں وہ ٹی وی کے سامنے کھڑی ہیں اور پس منظر میں اسکاٹ لینڈ کا میچ جاری ہے۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے ربیکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہیں،اس تعارفی ٹوئٹ پر آئی سی سی نے ربیکا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی جرسی اور کٹ کے ڈیزائن کے لیے ایک آن لائن مقابہ کرایا جس میں 200 سے زائد اسکول کے بچوں نے حصہ لیا تھا،لیکن ربیکا کے ڈیزائن کو متقفہ طور پر منتخب کیا گیا۔

اسکاٹش بورڈ نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ربیکا کی تیار کردہ کٹ استعمال کرے گی،دوسری جانب ربیکا اور اس کی فیملی کو زمبابوے کے خلاف اسکاٹ لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور شرٹ بھی تحفے میں دی گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1450413231277760515
اسکاٹ لینڈ میگا ایونٹ میں دو میچ کھیلے اور دونوں ہی جیت چکی ہے،گرو پ بی میں اسکاٹ لینڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے اور اس کے دوسرے مرحلے میں کوالیفائی کے امکانات روشن ہیں،اسکاٹ لینڈ کو کوالیفائر کے گروپ بی میں بنگلہ دیش ، عمان اور پاپوا نیو گنی کے ساتھ رکھا گیا ہے۔