اسٹیٹ بینک نے پاکستان کا پہلا انسسٹنٹ پیمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا

raast-payment-1-1-.jpg


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بروقت رقوم منتقلی سے متعلق نئی سروس متعارف کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کا پہلا فوری پیمنٹ سسٹم متعارف کروادیا ہے جسے "راست" کا نام دیا گیا ہے، اس سروس کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ رقوم کی منتقلی باآسانی کی جاسکتی ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی کٹوتی بھی نہیں کی جائے گی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے قومی شناختی کارڈ کو ہی راست اکاؤنٹ میں تبدیل کرکے موبائل فون ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ یا بینک کاؤنٹر کے ذریعے مفت رقم بھیج اور وصول کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1489223071609327619
اسٹیٹ بینک کے مطابق صارفین کو آن لائن لین دین میں آسانی فراہم کرنے کیلئے یہ سہولت متعارف کروائی جارہی ہےجس کے ذریعے صارفین 20 سیکنڈز کے اندر فنڈز کی منتقلی کو یقینی بناسکتے ہیں۔

اس سہولت کو استعمال کرنے کیلئے بار بار آئی ڈی یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، نہ ہی راست کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کی کوئی حد مقرر کی گئی ہے، تمام بینک یہ سروس مفت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اور اس سہولت کے ذریعے 2لاکھ روپے تک کی رقم بھیجی اور وصول کی جاسکتی ہے۔
 

Back
Top