
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 290 ملین ڈالر کے فنڈز موصول ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا مارچ میں اب تک کا ایک بہترین مہینہ تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مارچ میں 290 ملین ڈالرز اور 23,312 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے ۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے آغاز کے بعد سےمضبوطی سے بڑھ کر 3.92 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور 175 ممالک سے 388,494 اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509846859334000641
دوسری جانب صف اول کی اسپورٹس مارکیٹنگ اور انٹرنیشنل ایونٹس کمپنی اور ترسیلات زر کے اقدام سے متعلق تقاریب کرانے والا معروف نام، آئی پی جی گروپ پاکستان بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ملک میں نئی سرمایہ کاریوں کے مواقع کو فروغ دینے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) مہم کو متعارف کرانے میں سہولت فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر معروف بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔
آئی پی جی گروپ پاکستان نے حال ہی میں بینک الحبیب کے اشتراک سے مسقط، سلطنت عمان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جبکہ صف اول کے پاکستانی بینکس حبیب بینک لمیٹڈاور ایم سی بی نے ریاض میں پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے قونصل خانہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آئی پی جی گروپ پاکستان نے 23 مارچ کو پاکستانی قونصل خانہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں حبیب بینک لمیٹڈاور ایم سی بی کی 'روشن رہو' آر ڈی آے مہم کا کامیابی سے افتتاح کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6sbthanoporda.jpg