اسٹیبلشمنٹ کو رجیم چینج آپریشن کی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے: ایاز امیر

ayaza-mass.jpg

اسٹیبلشمنٹ کو رجیم چینج آپریشن کی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے۔مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن عمران خان کی نفرت اور بغض میں اندھے ہو چکے ہیں: ایازامیر

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں ایک سوال "کیا ہمارے سیاستدان اتنے نااہل ہیں کہ سٹیبلشمنٹ کے بغیر معاملات حل نہ کر سکیں؟ " کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار ایاز امیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سٹیبلشمنٹ کے بغیر معاملات حل نہیں کر پا رہے۔ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن کے دل سے بغض عمران نہیں نکل رہا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی سمجھداری سے چل رہی ہے۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن عمران خان کی نفرت اور بغض میں اندھے ہو چکے ہیں۔ میرے خیال میں بہت سی مہم جوئیاں ناکام ہو چکی ہیں جن میں گرفتاری، مقدمات قائم کرنا، عدالت میں جانا، کنٹینر کھڑے کریں گے یہ سب کچھ ناکام ہو چکا ہے۔ سٹیبلشمنٹ شاید یہ سوچ رہی ہے کہ پی ڈی ایم کا گند ہم اپنے کندھوں پر کیوں لادیں؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا آدھا ایجنڈا تو مکمل ہو چکا ہے، پہلی مہربانی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نوازشریف کو کلین چٹ دے کر دی جو رہ گیا تھا وہ رجیم چینج کے بعد ہو گیا۔ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے معیشت، ڈالر اور سیاست کو چھوڑ کر سب سے پہلے اپنے کیسز صاف کروائے۔

ایاز امیر کا کہنا تھا کہ سمت کا تعین اگر پی ڈی ایم نے ہی کرنا ہے تو یہ کچھ نہیں ہونے دیں گے، یہ ملک کا بیڑا غرق کروا دیں گے، معیشت مزید تباہ ہو جائے گی لیکن عقل کی بات نہیں کرینگے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ صاف کہہ چکے ہیں کہ یہ سروائیول کی جنگ ہے جس میں عمران خان رہے گا یا ہم۔

انہوں نے کہا کہ سروائیول کی جنگ میں آئین یا کسی اصول کی گنجائش نہیں ہوتی، جو کرنا ہوتا ہے وہ کرنا ہوتا ہے اور وہ کرینگے، آخری حد تک جائیں گے۔ ایک بات واضح ہو چکی ہے کہ پچھلے سال اپریل میں کیا گیا رجیم چینج آپریشن ناکام ہو چکا ہے جس سے پاکستان کی تباہی ہوئی ہے۔ سٹیبلشمنٹ کو اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے جیسے قومی سلامتی کمیٹی میں دہشتگردی کیخلاف کیے گئے غلط اقدامات کا اعتراف کیا گیا ہے۔
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
PDM politician /thugs need neutrals to move and neutrals need “GORA” to move.Untill “GORA” ask neutrals to accept the mistake they can’t do it.Imran Khan needs blessing of almighty Allah, inshallah Imran Khan will success.
 

Back
Top