
صحافی وتجزیہ کار نجم سیٹھی نے نجی چینل نے خود ساختہ طور پر ایک بات سوچی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو سبق سکھانے کا سوچا ہو گا اسی لیے عمران خان کو ایک بیان حلفی کے باعث مشکل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے نجی چینل کے پروگرام میں میزبان عائشہ ناز کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ نوازشریف کو اقامہ پر نااہل کیا گیا تھا اس لیے اب عمران خان کے خلاف بیان حلفی کی بنیاد پر فیصلہ آیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر فیصلے کو اوکے کیا ہے کہ اگر نوازشریف کو اقامہ پر نکالا جا سکتا تھا تو یہ اس سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ عمران خان کو پتہ چلے انصاف کے تقاضے کیا ہیں۔
صحافی نے مزید کہا کہ اب چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور اپنے ساتھ کن ججز کو رکھنا چاہتے ہیں۔
مذکورہ بالا تجزیے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ نجم سیٹھی خود سے ہر ادارے کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں، انہیں کیوں نہیں روکا جاتا؟ چیف جسٹس پاکستان کا کام آئین و قانون کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1554751336637677568
انہوں نے سوال اٹھایا کہ دھمکی کس بات کی دے رہے محترم؟ بات عمران خان، نوازشریف، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ کی نہیں رہی، اس بار اصل پلیئرعوام ہے اور عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3arslnresponsetosethi.jpg