
کیا اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف میں ڈیل ہو گئی ؟ نوازشریف پر قائم مقدمات ختم ہونے جارہے ہیں؟ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرف سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ 2018 سے لیکر اب تک 200 کے قریب آڈیوز اور ویڈیوز ہیں جن کا فرانزک ہونا باقی ہے، ن لیگ والے ہرہفتے ایک آڈیو یا ویڈیو نکالیں گے۔تحریک انصاف کے لوگوں کی، "ان لوگوں" کی، ان لوگوں کی کون ہیں یہ آپ سمجھ سکتے ہیں۔
نبیل گبول نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف میں ڈیل ہو گئی ہے، انکے معاملات طے پاگئے ہیں اور شہباز شریف کو نوازشریف نے آگے کردیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف جلد واپس آئے گا، مہینہ جیل میں رہے گا، پھر ضمانت پر رہا ہو گا، 2023 کے الیکشنز میں کمپین کرے گا لیکن شہباز شریف وزیر اعظم کا امیدوار ہو گا
جاوید لطیف کا اس پر کہنا تھا کہ ہم دسمبر کے مہینے میں تاریخ دیدیں گے کہ نوازشریف کب وطن واپس آرہے ہیں،جس پر کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کونسے دسمبر؟ دسمبر 2021 یا 2022؟ جس پر جاوید لطیف نے کہا کہ اسی سال دسمبر میں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کے خلاف قومی مفاد میں جو فیصلے ہوتے ہیں اب رکاوٹ نہیں بنا جائے گا، آزادانہ فیصلے ہوں گے تو نوازشریف بری بھی ہوں گے اور نوازشریف اہل بھی ہوں گے۔
اس پر کاشف عباسی نے کہا کہ مجھے ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف تمام مقدمات سے بری ہوگئےتو سیاست میں متحرک نہیں ہوں بلکہ آرام کریں گے۔
مکمل پروگرام:
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-javed-gabol11.jpg
Last edited by a moderator: