بھارتی مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور بھارتی روپیہ 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل
کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتتے کے آغاز میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہے اور اب تک 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔کاروباری ہفتے کے آغاز کے موقع پر بین الاقوامی مارکیٹس میں شدید دباؤ کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بھی 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 100 انڈیکس 33 ہزار 100 پوائنٹس سے بھی نیچے پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی دباؤ کے باعث چین، کوریا، تائیوان، جاپان اور ہانگ کانگ سمیت ایشیا بھر کی مارکیٹس میں بھی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور بھارتی روپیہ 2 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی میں پاکستان کی سیاسی صورت حال کا کوئی عمل درخل نہیں بلکہ یہ سب بین الاقوامی مارکیٹس میں دباؤ اور چین کی سونے کے کاروبار میں دلچسپی کے باعث ہوا ہے، کے ایس سی میں ہونے والی مندی عارضی ہے اور ایک دو روز میں صورت حال معمول پر آ جائے گی۔