
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسمبلیاں قانون ساز اداروں کے بجائے اصطبل میں تبدیل ہو گئیں۔ خریدار بھی موجود اور فروخت ہونے والے بھی۔ کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سراج الحق نے مزید کہا جو کچھ ہو رہا ہے، قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے۔
https://twitter.com/x/status/1550542278820872192
ایک اور پیغام میں امیر جماعت اسلامی نے کہا پاکستان قانون کی بالادستی اور شفاف جمہوری عمل سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ عوام کو فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا تو حالات بد سے بدتر ہوتےجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1550543820118724608
سراج الحق نے مزید کہا کرپٹ سرمایہ داروں نےدولت سے پولنگ سٹیشنز، ووٹ اور ارکان اسمبلی خریدنےکا عمل جاری رکھا تو عوام کا آئین و جمہوریت اور قانون سے یقین اٹھ جائے گا۔
یاد رہے کہ سراج الحق کی تنقید 22جولائی کو ہونے والے وزارت اعلیٰ کے انتخابی عمل سے متعلق ہے جس میں تحریک انصاف کو ایوان میں اکثریت کے باوجود ن لیگ و دیگر سیاسی جماعتوں نے 3 ووٹوں سے ہرا کر حمزہ شہباز کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا ہے۔