
بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے ایمان، اخلاق اور عمل میں استقامت عطا فرمائے! اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے آن لائن پلیٹ فارم انسٹاگرام سے چند روز پہلے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام میں گلوکاری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر عبداللہ قریشی کے اس اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں! جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے! کچھ حلقے عبداللہ قریشی کے اقدام پر شدید تنقید جبکہ کچھ لوگ ان کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1578078978077704192
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبداللہ قریشی کے گلوکاری چھوڑنے پر اپنے ردعمل میں حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں معروف فلسفی، ماہر تعلیم اور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ: بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے ایمان، اخلاق اور عمل میں استقامت عطا فرمائے!
ایک پروگرام ان کے اپنے یوٹیوب چینل کا ہے جس کا عنوان "کنورژنگ اسلام ود حمزہ علی عباسی" تھا!
دوسرے یوٹیوب ویڈیو پروگرام میں مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی موسیقی اور اسلام میں حلال وحرام کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں! انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں حال ہی میں مجھ پر منکشف ہوا ہے کہ اسلام میں موسیقی مکمل طور پر حرام نہیں ہے۔اگر آپ کے پاس وقت ہو تو براہ کرم یہ پروگرام ضرور دیکھیں!
دوسری طرف معروف گلوکاری نتاشا بیگ کا مذہبی وجوہات کی بنا پر عبداللہ قریشی کے گلوکاری کو چھوڑنے کے اعلان پر اعتراض کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: میں ایسے اداکاروں یا موسیقاروں کی حمایت نہیں کرتی جو بیداری کے نام پر اپنے کیریئر کو چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اس سے گلوکاری سے منسلک غلط بیانیہ ثابت ہوتا ہے! لہٰذا آپ کی بیداری آپ کو مبارک، آگے بڑھیں لیکن ہمیں برا ثابت نہ کریں!