اسلام آباد:اسکول میں 6 سالہ بچے سے ساتھی طالبعلم کی مبینہ زیادتی

bachai1h1h11.jpg

اسلام آباد میں پیش آیا دل دہلادینے والا واقعہ جہاں اسکول کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرُی کے علاقے میں اسکول کے بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی،بچے کی عمر 6 سال ہے اور اس کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسکول سے واپسی پر بچے نے واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس میں بچے کا کہنا تھا اسے اسکول کے طالب علم نے زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ بچے کا پمز اسپتال سے میڈیکل کروا لیا گیا۔

اس سے پہلے رانی پور میں دس سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ پر کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ سے ظلم کے بعدزیادتی بھی ثابت ہو گئی، حویلی کے تمام مردوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے کیمپ قائم کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرنیوالے میڈیکل بورڈ نے بچی سے تشدداورزیادتی کی تصدیق کردی ہے، تمام مردوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے حویلی میں کیمپ قائم کیا گیا تھا۔
 

Asim Riaz

Voter (50+ posts)
ہیں جی ،
میں ذرا سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں . 6 سالا بچے کی ، اپنے ہی ساتھی طالب علم جو كے خود بھی 6 یا 7 سال کا ہو سکتا ہے ، نے زیادتی کر دی .
یہ جو زیادتی کرنے والا بچہ ہے . اِس کو اِس عمر میں کس طرح زیادتی کرنے کا علم حاصل ہوا ؟
بہت عظیم ماں باپ ہوں گے اِس بچے كے .
سب سے ان كے لیے دعاؤں کی درخواست ہے​
 

Storm

MPA (400+ posts)
jub aag paroos main lagay gi or aap kuch nahi kro gy to aag to ghar main aai gi hi,
na hum deen ky rahay na duniya ky
deen ho ga to hi duniya milay gi
 

Back
Top