
تجزیہ کار عامر متین نے حکمرانوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ٹویٹ پر لکھا پاکستان کے مہنگے ترین علاقے میں تین روپے فی مربع گز زمین سرینا ہوٹل کو دے دی گئی، تین روپے تو فقیر نہیں لیتا، تین روپے میں روٹی نہی ملتی مگر اشرافیہ کے لیے یہ لوٹ کا مال ہے،
https://twitter.com/x/status/1686473912283172864
ہر سکینڈل کے پیچھے ایک کہانی، سیٹھ بابوؤں اور سیاستدان کے گٹھ جوڑ سے کوڑیوں میں کھربوں کی زمین ملتی ہے مگر غریب کو روٹی نہی ملتی،یہ کسی مذاق سے کم نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1686483305468768256
محمد اکمل خان نے تویٹ پر لکھا تھا اسلام آباد کے سیکٹر جی 5 کی مہنگی ترین جگہ سرینا ہوٹل کو 3 روپے فی مربع گز سالانہ کے حساب سے لیز پر دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،سی ڈی اے بابووں کے لئے شاید اسلام آباد کی مہنگی ترین زمین چوری کا مال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1686473912283172864
سی ڈی اے نے 1991میں فائیو اسٹار ہوٹل کو 25ہزار مربع گز اراضی الاٹ کی، ابتدائی معاہدے میں کرایہ تین روپے فی مربع طے پایا، سالانہ کرایے میں تین سال بعد پندرہ فیصد اضافہ ہونا تھا، سرینا ہوٹل نے دوہزار دو میں مزید آٹھ ایکڑ کا پلاٹ الاٹ کرنے کی درخواست کی، کم قیمت کی پیش کش پر سی ڈ ی اے نے درخواست نظر انداز کردی،بولی کے لیے چھ کمپنیوں نے پری کوالیفکیشن کی درخواستیں جمع کروائیں، صرف سرینا ہوٹل کو اہل قرار دیا گیا۔