
اسلام آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ بلال گینگ کے ڈاکوؤں سے ضبط شدہ اسلحہ خاتون ن لیگی سینیٹر نزہت صادق کے گھر کا نکلا ۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد کے سہالا علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا تھ جس کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں، مقابلے کے دوران ڈاکوؤں نے جو اسلحہ استعمال کیا تھا اس کی شناخت کر لی گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکؤوں کے پاس سے ضبط کیا گیا اسلحہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کا لائسنس یافتہ اسلحہ ہے جو ان کے گھر میں ڈکیتی کے دوران چھینا گیا تھا ۔
https://twitter.com/x/status/1472931834929586194
پولیس کے مطابق سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی کے دوران چھینے گئے اسلحے سے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس سے اے ٹی ایس کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پشاور کے 2 ڈاکو واجد اور ارشد عرف خٹکے ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق بدنام زمانہ بلال گینگ کے سرغنہ بلال ثابت کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں مسلسل مصروف عمل ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11nuzhat.jpg