اسلام آباد میں قاتلوں، ڈاکوؤں کا راج،گزشتہ 8ماہ میں کتنے شہری مارے گئے؟

10isbbdakurajreport.png

وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے اپنا راج قائم کررکھا ہےرواں سال کے 8 ماہ میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد دارالحکومت میں مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح بے قابو ہوچکی ہے، پولیس کی ایک رپورٹ میں جرائم کی شرح میں اضافے اور پولیس کی ناکامی کا اعتراف سامنےآیا ہے، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں اسلام آباد میں 171 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں اسلام آباد میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی 3 ہزار سے بھی زائدوارداتیں ہوئیں، ان وارداتوں میں مزاحمت کے دوران 12 شہری مارے گئے۔

8 ماہ کے دوران خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے 38 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اغواء برائے تاوان کی بھی 3 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، 338 گاڑیوں اور 2 ہزار 800 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ۔
شہریوں کو کہنا ہے کہ بہت سے راہزنی کے واقعات ایسے ہیں جن کو رپورٹ بھی نہیں کروایا جاتا، جرائم کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے، پولیس کو فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح اور امن و امان کی صورتحال میں بگاڑ کی بڑی وجہ صاحب اقتدار کی سیاسی مصروفیات اور بے روزگاری ومہنگائی ہے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
جب اوپر شریف اور زرداری جیسے بڑے ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں تو نیچے چھوٹے ڈاکو راج کریں گے۔
 

Back
Top