
وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے بعد امریکہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے احتیاط کرنے کی ہدایات کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹل پولیس کی جانب سے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جس کے بعد دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ بڑھادی گئی ہے، شہریوں کو دوران سفر ضروری دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھتے ہوئے 15 پر اطلاع دیں، کیپٹل پولیس شہر و امن و امان کیلئے امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے سیکیورٹی الرٹ کو دیکھتے ہوئے اپنے سفارتی عملے کو احتیاط کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔
امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو باقاعدہ ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نامعلوم افراد کی جانب سے امریکی شہریوں پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں، لہذا تمام امریکی شہری میریٹ ہوٹل جانے سے گریز کریں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/high11i1i1.jpg