اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، امریکہ کا اپنے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

high11i1i1.jpg


وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے بعد امریکہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے احتیاط کرنے کی ہدایات کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل پولیس کی جانب سے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جس کے بعد دارالحکومت کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ بڑھادی گئی ہے، شہریوں کو دوران سفر ضروری دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو ہدایات دی ہیں کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھتے ہوئے 15 پر اطلاع دیں، کیپٹل پولیس شہر و امن و امان کیلئے امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے سیکیورٹی الرٹ کو دیکھتے ہوئے اپنے سفارتی عملے کو احتیاط کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات دیدی ہیں۔

امریکہ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو باقاعدہ ایک سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نامعلوم افراد کی جانب سے امریکی شہریوں پر حملے کی اطلاعات ملی ہیں، لہذا تمام امریکی شہری میریٹ ہوٹل جانے سے گریز کریں ۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ناجائز اقتدار حاصل کرنے کے لیے ان امریکیوں کو جتنا گلے لگاؤ گے اور انکے تلوے چاٹو گے ملک اتنا ہی غیر مستحکم ہو گا اور دہشتگردی بڑھتی جائے گی
 

Masud Rajaa

Siasat member
Why have we been and continue to engage in other countries' conflicts, even if it is for financial gain? Where did that money go? It seems that someone must be benefiting from it. The people of Pakistan, on the other hand, have received nothing but suffering as a result of our involvement in these wars.
 

Back
Top