
اسلام آباد میں موبائل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 9 پارک کے قریب پیش آیا، جس میں لمس یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگر ی لینے والا قاسم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم کو مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائمز کی واردات کے دوران موبائل فون چھیننے پر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1534386532974469126
سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایف نائن پارک اب جرائم پیشہ کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔جو ہجوم وہاں ملتا ہے اس سے حیرت نہیں کہ ایک نوجوان کیوں موبائل چھینے میں قتل ہوا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس علاقے میں خواتین کے لیے زیادہ مشکلات ہیں۔پولیس بھی پارک سے غائب ہے۔جرائم پیشہ اور پولیس کا پرانا ساتھ ہے۔بے چاری اسلام آباد پولیس سے تو ویسے کوئی نہیں ڈرتا۔
https://twitter.com/x/status/1534457889041022976