
اسلام آباد میں تیندووں کی موجودگی کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس برقرار ہے، ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے تیندووں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گاؤں گھوکینا کے پاس کچھ موٹرسائیکل سواروں نے تیندوے کو دیکھا، جو ڈر کی وجہ سے گر کر زخمی بھی ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل بھی سیدپور کے آس پاس تیندوے دیکھے گئے، شہری مونال روڈ پر سفر کریں تو 2، 3 موٹرسائیکلیں اکٹھی سفر کریں۔
https://twitter.com/x/status/1593810172400615425
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب تک اسے پکڑ نہیں لیا جاتا ٹریل تھری کو وقتی طور پر بند کر دیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار علاقوں میں تعینات ہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 15 پر اطلاع دیں۔
https://twitter.com/x/status/1593810438784884736
https://twitter.com/x/status/1593811154043899906
گزشتہ روز وائلڈ لائف حکام نے گاؤں سیدپور میں تیندوؤں کے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھروں کی چھتوں پر تیندووں کے پاؤں کے نشانات موجود ہیں،عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/islamabad-dc-lep-tr.jpg