اسلام آباد میں امریکی قلعہ قبول نہیں

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
10603327_777557448957223_4267118468783432083_n.jpg
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
پچھلے دس سال سے یہی سنتے آ رہے ہیں، قلعہ تعمیر ہو رہا ہے، قلعہ تعمیر ہو رہا ہے
لگتا ہے امریکیوں نے جس پاکستانی ٹھیکیدار کو یہ قلعہ بنانے کا ٹھیکہ دیا تھا، وہ امریکیوں کو بھی ٹھگ کر دوڑ گیا، ورنہ یہ قلعہ مشرف دور میں ہی مکمل ہو چکا ہوتا

براہِ مہربانی سراج الحق صاحب کو کہیں کوئی نئی باتیں کیا کریں، یہ باتیں تو پرانے امیرِ جماعت بھی روزانہ کیا کرتے تھے
 
آپ انھیں ڈائریکٹ کہ دیں .مجھے کیوں کہ رہے ہیں ، جب زمین الاٹ ہو چکی تو وہاں فٹ بال تو نہیں کھیلیں گے امریکی ؟؟
 
drkjke

Chief Minister (5k+ posts)
islamabad and karachi are already under american control.the giant complex is being made for future when american etc armies will be stationed in pakistan in thousands.after pakistan is destabilised to a degree where uno sends foreign troops here...even now in islamabad american agencies are very active
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
سراج صاحب آپ بتائیں گے کہ کیسے روکیں گے امریکہ کو ....اس نے آپ سے اجازت مانگی کب ہے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
سراج صاحب آپ بتائیں گے کہ کیسے روکیں گے امریکہ کو ....اس نے آپ سے اجازت مانگی کب ہے
جی سراج الحق سے نہیں مانگی ، اس ملک کے غداروں سے مانگی اور انھوں نے دے دی ،میں بھی انتظار کرتا ہوں، تحریک انصاف بولتی ہے یا نہیں ،آپ بھی انتظار کریں
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

آپ انھیں ڈائریکٹ کہ دیں .مجھے کیوں کہ رہے ہیں ، جب زمین الاٹ ہو چکی تو وہاں فٹ بال تو نہیں کھیلیں گے امریکی ؟؟

آپ یہاں فرینکفرٹ میں چائنا کا سفارتخانہ دیکھیں، حیرت سے دماغ کے سرکٹس شارٹ ہو جاتے ہیں، دریائے مائن کے کنارے سے چند قدم، انتہائی پرشکوہ قلعہ ہے؛
کسی جرمن نے شور نہیں ڈالا کہ یہ لوگ یہاں قلعے کیوں بنا رہے ہیں
اپنے لوگ ہی وفادار نہ ہوں تو پھر امریکہ قلعے بنائے یا نہ بنائے، زوال نہیں رک سکتا، اپنوں کا ایمان نہ ڈگمگائے اس پر دھیان دینا چاہیئے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

آپ یہاں فرینکفرٹ میں چائنا کا سفارتخانہ دیکھیں، حیرت سے دماغ کے سرکٹس شارٹ ہو جاتے ہیں، دریائے مائن کے کنارے سے چند قدم، انتہائی پرشکوہ قلعہ ہے؛
کسی جرمن نے شور نہیں ڈالا کہ یہ لوگ یہاں قلعے کیوں بنا رہے ہیں
اپنے لوگ ہی وفادار نہ ہوں تو پھر امریکہ قلعے بنائے یا نہ بنائے، زوال نہیں رک سکتا، اپنوں کا ایمان نہ ڈگمگائے اس پر دھیان دینا چاہیئے
پہلے ہم اپنی پولیسی خود بنانا سیکھیں تو کسی کو اعترا ض بھی نہیں ہوگا، فی الحال پاکستانی قوم امریکا پر بھروسہ نہیں کر سکتی
 
Shanzeh

Minister (2k+ posts)

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے کی تعمير و تزين کے ضمن ميں "خفيہ"، "جاسوسی کاروائيوں" يا خفيہ ايجنڈے" جيسے الفاظ کا استعمال ناقابل فہم ہے کيونکہ کيپيٹل ڈيويلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈے اے) اور وزارت امور خارجہ دونوں نے گزشتہ نومبر کے مہينے ميں سفارت خانے کے نۓ کمپليکس کے منصوبے اور اس کی تعمير کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کی حتمی منظوری ڈيزا‏ن ويٹنگ کميٹی ميں دی گئ جس کی سربرائ پلائنگ اور ڈيزائن کے اس وقت کے ممبر طاہر شمشاد نے کی تھی۔

منصوبے کے تحت امريکی سفارت خانے کی موجودہ عمارت مرحلہ وار منہدم کر کے نئ عمارت تعمير کی جاۓ گی۔

يہ تمام منصوبہ دو مراحل ميں مکمل ہو گا اور اس کی تکميل جون 2017 تک ہو جاۓ گی۔

يہ بات قابل توجہ ہے کہ جب آپ سفارت خانے ميں عملے کی تعداد کا ذکر کرتے ہيں تو يہ ياد رہے کہ

سفارت خانے ميں کام کرنے والے ملازمين کی ايک بڑی تعداد امريکی شہری نہيں بلکہ مقامی پاکستانی شہری ہیں۔

ميں آپ کو يہ بھی باور کروانا چاہتی ہوں کہ اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے ميں کام کرنے والا ہر امريکی شہری حکومت پاکستان سے منظور شدہ ويزے کی بنياد پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے حکومتی اہلکاروں نے انھيں عالمی قوانين اور روايات کے عين مطابق انھيں يہاں رہنے اور کام کرنے کی مکمل اجازت دی ہے۔

يہ ايک غير منطقی مفروضہ ہے کہ محض چند درجن سرکاری امريکی سفارت کار جنھيں پاکستانی وزارت خارجہ امور اور تمام متعلقہ حکام کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد تعنيات کيا گيا ہے اور جو حکومت پاکستان کی منظوری اور معلومات کے بعد اپنی سفارتی ذمہ دارياں ادا کر رہے ہيں، وہ کسی ملک ميں داخل ہو کر اس پر اپنا قبضہ جما سکتے ہيں يا کسی خفيہ کاروائ ميں ملوث ہو سکتے ہيں۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

10612737_781477521912408_3119007855984594256_n.jpg
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جی سراج الحق سے نہیں مانگی ، اس ملک کے غداروں سے مانگی اور انھوں نے دے دی ،میں بھی انتظار کرتا ہوں، تحریک انصاف بولتی ہے یا نہیں ،آپ بھی انتظار کریں

بھئی ہم تو چاہئیں گے کہ آپ کے ملک میں ہماری بھھھھھہت بڑی ایمبیسی ہو .

(bigsmile)