
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئے روز راستوں کی بندش اور پروٹوکولز کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سوشل میڈیا پر صحافی و شہریوں نے انتظامیہ کو عوام کی پریشانی کا سبب بننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ایک سیاسی جماعت کے احتجاج اور اب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،اس موقع پر شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز کھڑے کرکے بند کردیا، انتظامیہ نے شہر کے ایسی شاہراہوں کو بھی عوام کیلئے بند کردیا جو سیکیورٹی پلان میں شامل نہیں تھیں۔
آئے روز شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی شدید تکلیف کاشکار ہیں اور اس شہر میں رہائش کواذیت زدہ قرار دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر صحافیوں سمیت صارفین نے انتظامیہ کے ناقص پلان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام کی تکلیف کا اظہار کیا۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار خاور گھمن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چینی وزیراعظم کے ساتھ کھانے کی دعوت تھی مگر چار گھنٹے سڑکوں پر مارے مارے پھرنے کے باوجود منزل پر پہنچنے میں کامیابی نہیں ملی۔
https://twitter.com/x/status/1846091945493590195
تنویر اعوان نے کہا کہ جڑواں شہروں کے باسی آج اپنے گھروں میں ہی رہیں، کیونکہ ٹریفک پولیس نے جو راستے بتائے وہ بھی بند ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1846123059432034420
صحافی عادل سعید عباسی نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد کے شہریوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ لیا ہے، شہریوں کو دیئے گئے متبادل راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے،انتظامیہ نے مری جانےوالوں کیلئے بنی گالہ کا متبادلہ راستہ دیا تھا اور یہ بھی بند ہے۔
https://twitter.com/x/status/1846012668454305825
ایک صارف نے سڑکوں کی بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اسلام آباد میں رہنا اب ایک عذاب بن گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1846084151939596452
ہمایوں نامی صارف نے کہا کہ اگر شہر کو وی آئی پی پروٹوکول کے چکر میں بند کرنے کے بجائے اگر ریڈ زون کے قریب ہی چھوٹا سا ایئر پورٹ یا ہیلی پیڈ بنادیا جائے تو نا ہی سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا اور نا ہی شہری پریشان ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1846104032437215678
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/soca1,12j.jpg