اسلام آباد : عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ ،چیک اپ مکمل

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1781613154969006164
2013132080a68a8.webp


شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔

بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے نجی اسپتال میں لایا گیا تو اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

دوران ٹیسٹ اسپتال انتظامیہ نے دیگر افراد کا داخلہ محدود کیا، میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔

شوکت خانم کے ڈاکٹرعاصم سمیت پی ٹی آئی کے وکلاء بھی اسپتال پہنچے، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل منتقل کردیا گیا۔


ترجمان بشریٰ بی بی مشعال یوسفزئی کے مطابق بشری بی بی کی انڈوسکوپی کروائی گئی۔

اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے بتایا کہ سابق خاتون اول کا طبی معائنہ عدالتی حکم پر کیا گیا۔

Source