
اسلام آباد میں پولیس نے ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے دو ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا، پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پرگاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ مسلح نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم پولیس پارٹی محفوظ رہی ، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ایف نائن پارک زیادتی کیس میں مطلوب تھے،نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
شناخت کے بعد پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے، ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل میں اشتہاری تھا، دونوں ملزمان ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے وقوعہ میں بھی ملوث تھے، دو فروری کو اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
مارگلہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا تھا، معاملے میں پارک عملہ کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا، چیرپرسن قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی مہرین بھٹو نے بھی معاملے کا نوٹس لے رکھا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/f9-park-rape-case-isb.jpg