اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہری کو تھپڑ مارنے والے اے ایس ایف اہلکار برطرف

240007597a76f1c.webp


اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک مسافر کو اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کے واقعے نے شدید عوامی ردعمل کو جنم دیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کے روز اُس وقت پیش آیا جب سعودی عرب جانے والا ایک مسافر اپنی فیملی کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود تھا۔ اہلکار نے مسافر کو سب کے سامنے تھپڑ مارا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔


ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا، جب کہ متاثرہ فیملی نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1926190956560191553

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرہ فیملی کو ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے دفتر لے جا کر مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں۔ فیملی پاکستان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچی تھی۔


واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ اے ایس ایف اہلکار کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top